Wed, September 16, 2026

تہران میں محسن نقوی اور عباس عراقچی کی ملاقات، پاک ایران تعلقات کے فروغ پر اہم گفتگو

تہران میں محسن نقوی اور عباس عراقچی کی ملاقات، پاک ایران تعلقات کے فروغ پر اہم گفتگو

تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دارالحکومت تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرحدی تعاون اور مختلف شعبوں میں اشتراک عمل بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات تاریخی اور دوستانہ بنیادوں پر استوار ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے باہمی تعاون کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔

ٹیگز: