Wed, September 16, 2026

آئی ایم ایف کی پانچویں قسط کے لیے پاکستان متحرک، مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے

آئی ایم ایف کی پانچویں قسط کے لیے پاکستان متحرک، مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پانچویں قسط کے حصول کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پروگرام کے اگلے جائزے کے لیے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، جس کے لیے آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مذاکرات کے لیے ضروری ڈیٹا، رپورٹس اور پیش رفت کی تفصیلات تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ متعلقہ وزارتیں آئی ایم ایف وفد کو معاشی اصلاحات اور اسٹرکچرل بینچ مارکس پر عملدرآمد سے آگاہ کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں توانائی کے شعبے کی اصلاحات، بجلی اور گیس کے گردشی قرضے سمیت دیگر مالیاتی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف جائزے کے دوران پروگرام کے اسٹرکچرل بینچ مارکس پر پیش رفت بھی زیرِ بحث آئے گی۔ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو تقریباً ایک ارب ڈالر کی پانچویں قسط ملنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر تقریباً 1.2 ارب ڈالر مل سکتے ہیں، جبکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے تقریباً 20 کروڑ ڈالر کی اضافی رقم بھی ملنے کا امکان ہے۔

پانچویں قسط اور موسمیاتی فنڈز کا حصول آئی ایم ایف جائزے کی کامیابی سے مشروط ہوگا۔

ٹیگز: