اسلام آباد: اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت نے ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقلیتیں پاکستان کی قومی اساس کا اہم حصہ ہیں، حکومت پرامن، روادار اور متحد معاشرے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔