Wed, September 16, 2026

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف، قبل از وقت گھر خالی کرنے کا حکم

نئی دہلی میں پاکستانی سفارتکاروں کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف، قبل از وقت گھر خالی کرنے کا حکم

اسلام آباد :بھارت میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں کو ایک بار پھر ہراساں کیے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں مقیم پاکستانی سفارتکاروں کو کنٹریکٹ ختم ہونے سے قبل ہی اپنی رہائش گاہیں خالی کرنے کے احکامات موصول ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک چار سے پانچ سفارتکاروں کو گھر چھوڑنے کا حکم دیا جا چکا ہے، جب کہ ان کی روزمرہ زندگی میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے انٹرنیٹ کی سہولت بھی وقتاً فوقتاً معطل کی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں، سفارتکاروں کی حرکات و سکنات پر مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

یہ اقدامات ویانا کنونشن اور بین الاقوامی سفارتی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی کے مترادف ہیں، جس پر پاکستانی حکام کی جانب سے سخت ردعمل متوقع ہے۔

ٹیگز: