لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے ستلج اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورت حال کے پیش نظر فوری الرٹ جاری کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق گنڈا سنگھ کے مقام پر دریائے ستلج میں نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے بالائی آبی ذخائر سے پانی کا اخراج بڑھ سکتا ہے اور اس سے دریائے ستلج میں پانی کی سطح بلند ہو جائے گی۔
پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں اور عوام کو حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے تاکہ نقصان سے بچا جا سکے۔