Wed, September 16, 2026

دریائے ستلج میں سیلاب کا خدشہ، بھارت نے پاکستان کو آگاہ کیا، پنجاب کے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

دریائے ستلج میں سیلاب کا خدشہ، بھارت نے پاکستان کو آگاہ کیا، پنجاب کے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد :بھارت نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کرتے ہوئے پاکستان کو آگاہ کیا ہے، جس کے بعد پنجاب کے 9 اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

وزارت آبی وسائل کے مطابق، بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت کو اطلاع دی ہے کہ ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں کے علاقوں میں  سیلاب کا خطرہ ہے۔

پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے قصور، اوکاڑہ، بہاولنگر، پاکتن، وہاڑی، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اضلاع کے حکام کو سیلاب سے نمٹنے کے لیے فوری انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: