کراچی: عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کے نرخوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونا 7 ڈالر سستا ہو گیا، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 4,746 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
عالمی رجحان کے اثرات کے تحت مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 96 ہزار 962 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار 64 روپے پر آ گیا۔
اس کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 64 روپے کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 913 روپے ہو گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔