Wed, September 16, 2026

ملکی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

ملکی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: جمعرات کو ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 14,800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 529,162 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 12,689 روپے مہنگا ہو کر 453,671 روپے ہو گیا، جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 11,632 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 415,880 روپے تک جا پہنچی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 109 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 9,255 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام چاندی کی قیمت میں بھی 93 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 7,934 روپے ہے۔

بین الاقوامی منڈی میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت میں 148 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 5,064 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی 1.09 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 87.80 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی ہے۔
 
 
 

ٹیگز: