کراچی : سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سونے کے فی تولہ نرخ میں 5300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب، 10 گرام سونا بھی 4 ہزار 544 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 5020 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے تحت فی تولہ قیمت 346 روپے بڑھ کر 8 ہزار 615 روپے ہو گئی ہے۔