Wed, September 16, 2026

میں خوش ہوں، باقیوں کو کیوں فکر ہے؟، کنول آفتاب کا دوٹوک جواب

میں خوش ہوں، باقیوں کو کیوں فکر ہے؟، کنول آفتاب کا دوٹوک جواب

لاہور:سوشل میڈیا سٹار کنول آفتاب نے اپنی شادی شدہ زندگی سے متعلق اٹھنے والی چہ مگوئیوں پر لب کشائی کرتے ہوئے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی سے خوش ہیں، اور کسی کو یہ سوچنے کی ضرورت نہیں کہ وہ ذوالقرنین سکندر کے ساتھ خوش ہیں یا نہیں۔

کنول کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ انہیں لالچی سمجھتے ہیں اور ان کی نیت پر شک کرتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اور ان کے شوہر دونوں خود کماتے ہیں اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے جذباتی انداز میں کہا میری زندگی میری مرضی، کسی کو حق نہیں کہ وہ میری ذاتی خوشیوں پر انگلی اٹھائے۔ کنول آفتاب نے سوشل میڈیا صارفین کو پیغام دیا کہ دوسروں کے نجی معاملات میں مداخلت کرنے کے بجائے اپنی زندگی پر توجہ دیں۔

ٹیگز: