Wed, September 16, 2026

گلوکارہ میشا شفیع اور عروج آفتاب گریمی ایوارڈ کے لئے پُرعزم

گلوکارہ میشا شفیع اور عروج آفتاب گریمی ایوارڈ کے لئے پُرعزم

کراچی : پاکستانی گلوکارائیں میشا شفیع اور عروج آفتاب نے عالمی سطح پر اپنی پہچان مزید مستحکم کرنے کے لیے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کے لیے اپنے نئے البمز اور گانے جمع کروا دیے ہیں۔

میشا شفیع نے اپنے سولو البم "کھلنے کو" کو تین اہم کیٹیگریز میں پیش کیا ہے: بیسٹ گلوبل میوزک البم، بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس، اور بیسٹ انجینئرڈ البم (نان کلاسیکل)۔ یہ البم 47 منٹ کا ہے جس میں 11 گانے شامل ہیں۔ ان گانوں میں میشا کی موسیقی کی نئی سمت، جذباتی گہرائی اور خود شناسی کے عناصر واضح ہیں۔

دوسری جانب، گریمی ایوارڈز کی فاتح عروج آفتاب نے اپنی مشہور گانے "رات کی رانی" کے ریمکس ورژن "خرانگ بن" کو بیسٹ ریمکسڈ ریکارڈنگ کیٹیگری کے لیے پیش کیا ہے۔ یہ ریمکس اپریل میں ریلیز ہوا تھا اور اس نے عالمی سطح پر خوب شہرت حاصل کی۔

ٹیگز: