لاہور: حکومت پنجاب نے حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس، میلہ چراغاں کے موقع پر 12 اپریل 2025 کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔
اس حوالےسے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل صرف ضلع لاہور تک محدود ہوگی، یعنی لاہور شہر اور اس کے تمام ذیلی دفاتر بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تعطیل پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک اداروں اور صوبے کے دیگر ریجنل دفاتر پر لاگو نہیں ہوگی، وہ معمول کے مطابق کام کریں گے۔
میلہ چراغاں ہر سال حضرت شاہ حسین کے عرس کے موقع پر منایا جاتا ہے، جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں۔