Wed, September 16, 2026

لاہور: یومِ مزدور پر ملک بھر میں تقاریب، ریلیاں اور عام تعطیل – مزدوروں کے مسائل بدستور حل طلب

لاہور: یومِ مزدور پر ملک بھر میں تقاریب، ریلیاں اور عام تعطیل – مزدوروں کے مسائل بدستور حل طلب

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ مزدور عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ مختلف شہروں میں ریلیوں، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن کا مقصد مزدور طبقے کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO) اور نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (NIRC) کے اشتراک سے خصوصی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ججز، قانونی ماہرین، اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ کانفرنس میں مزدوروں کے حقوق، فلاحی اقدامات، اور لیبر قوانین میں اصلاحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

پاکستان میں یومِ مزدور پہلی بار 1973 میں سرکاری سطح پر منایا گیا۔ اس دن کی تاریخی اہمیت 1886ء کے شکاگو واقعہ سے جڑی ہے، جب محنت کشوں نے آٹھ گھنٹے کام کے اوقات کار کے حق میں احتجاج کیا تھا۔

اگرچہ یومِ مزدور ہر سال جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، لیکن زمینی حقائق اس جوش و خروش سے ہم آہنگ نہیں۔ ملک کا مزدور طبقہ آج بھی کم اجرت، بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور غیر محفوظ حالاتِ کار کا شکار ہے۔ ماہرین کے مطابق، محنت کشوں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے صرف تقریبات کافی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی   بھی ضرورت ہے۔

ٹیگز: