Wed, September 16, 2026

بیلاروس کے صدر کا پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ، اعلیٰ قیادت کی شرکت

بیلاروس کے صدر کا پاکستانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ، اعلیٰ قیادت کی شرکت

منسک : بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے پاکستان سے آئے اہم مہمانوں کے اعزاز میں خوبصورت عشائیہ دیا۔ اس موقع پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

بیلاروس کے صدر نے شہباز شریف اور نواز شریف سے خاص گرمجوشی سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کو بھرپور انداز میں خوش آمدید کہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس پُرتپاک میزبانی پر صدر لوکاشینکو کا شکریہ ادا کیا۔

اس سے پہلے جب وزیراعظم شہباز شریف منسک پہنچے تو بیلاروس کے وزیراعظم نے خود ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم نے شہر کے اہم مقام وکٹری اسکوائر کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے یادگار پر پھول رکھ کر جنگ کے ہیروز کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

ٹیگز: