Wed, September 16, 2026

تہران: پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت، اعلیٰ قیادت کا  خراجِ عقیدت پیش 

تہران: پاکستانی وفد کی تعزیتی تقریب میں شرکت، اعلیٰ قیادت کا  خراجِ عقیدت پیش 

تہران: وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ گرینڈ امام خمینی مصلّیٰ تہران پہنچ گئے جہاں انہوں نے تعزیتی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے شہید آیت اللہ علی خامنہ ای کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور مرحوم رہنما کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان، سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی اور ان سے اظہارِ تعزیت کیا۔

پاکستانی وفد نے ایرانی قیادت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔

وفد میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نیئر بخاری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی شامل تھے۔

ٹیگز: