Wed, September 16, 2026

گورنر سندھ کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، بارش سے پیدا صورتحال پر تشویش

گورنر سندھ کا خالد مقبول صدیقی سے رابطہ، بارش سے پیدا صورتحال پر تشویش

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چین میں موجود ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی سے فون پر رابطہ کیا اور کراچی میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔

گفتگو میں گورنر نے کہا کہ شہر کے کئی علاقے بارش کے باعث شدید متاثر ہوئے ہیں، اور انہوں نے تمام منتخب نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں موجود رہیں اور عوام کی بھرپور مدد کریں۔

انہوں نے متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ امدادی کاموں میں تیزی لائیں، متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں اور انہیں فوری طور پر راشن، پینے کا پانی اور ضروری سامان فراہم کیا جائے۔گورنر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے ساتھ ہے اور ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

ٹیگز: