Wed, September 16, 2026

27 ویں آئینی ترمیم سے بلدیاتی حکومت اور صوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا:خالد مقبول صدیقی

 27 ویں آئینی ترمیم سے بلدیاتی حکومت اور صوبائی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا:خالد مقبول صدیقی

اسلام آباد :ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم ملک میں گڈ گورننس اور صوبوں میں بہتر ہم آہنگی کے لیے اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی نے خود حکومت سے رابطہ کیا اور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تاکہ ترمیم پر اتفاق رائے قائم کیا جا سکے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی حکومت کے تحفظ کے لیے آئین اور سپریم کورٹ کی نگرانی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ملک میں بلدیاتی نظام اور دیگر اہم اقدامات پر عمل درآمد چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں میں منتخب ہونے والے ناظم اور میئر اپنا وقت مکمل طور پر استعمال کریں تاکہ شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کی جا سکیں۔

ٹیگز: