Wed, September 16, 2026

پی سی بی نے کرکٹ شائقین کے لیے ’پی سی بی لائیو‘ سٹریمنگ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

پی سی بی نے کرکٹ شائقین کے لیے ’پی سی بی لائیو‘ سٹریمنگ پلیٹ فارم متعارف کرا دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی پہلی او ٹی ٹی سروس ’پی سی بی لائیو‘ لانچ کر دی ہے، جس کے ذریعے دنیا بھر میں کرکٹ کے دیوانے اب براہِ راست میچز دیکھ سکیں گے۔

ابتدائی طور پر یہ سہولت برطانیہ میں موجود شائقین کے لیے مہیا کی گئی ہے، جو live.pcb.com.pk پر اپنا اکاؤنٹ بنا کر میچز کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ سروس دیگر ممالک میں بھی دستیاب ہو گی۔

پہلی لائیو سیریز پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلی جانے والی ہوگی، اور اکتوبر کے آخر میں ’پی سی بی لائیو‘ کی موبائل ایپ بھی جاری کی جائے گی تاکہ لوگ اپنے موبائل فونز اور دیگر سمارٹ ڈیوائسز پر بھی میچز دیکھ سکیں۔

اس پلیٹ فارم پر پاکستان کی تمام بین الاقوامی ٹیموں کے میچز (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) کے علاوہ پاکستان سپر لیگ اور منتخب مقامی مقابلے بھی نشر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، صارفین کو پی سی بی کے آرکائیو مواد، کھلاڑیوں کے انٹرویوز، دستاویزی فلمیں اور تازہ ترین خبریں بھی دستیاب ہوں گی۔یہ قدم پاکستان کرکٹ کی ڈیجیٹل براڈکاسٹنگ میں خود مختاری کی جانب ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

ٹیگز: