Wed, September 16, 2026

سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کر لی، اپوزیشن کا احتجاج اور واک آؤٹ

سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم منظور کر لی، اپوزیشن کا احتجاج اور واک آؤٹ

اسلام آباد: سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقوں کی منظوری دے دی، منظوری کے حق میں 64 ووٹ آئے۔ ترمیم وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں پیش کی، جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے شق وار منظوری کا عمل شروع کیا۔

شق وار ووٹنگ کے دوران ایوان میں شور شرابہ ہوا، اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور بعد ازاں واک آؤٹ کر دیا۔ سینیٹر روبینہ ناز کے اصرار کے باوجود پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو احتجاج میں شریک نہیں ہوئے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وہ تمام سینیٹرز کے تعاون پر مشکور ہیں۔ ان کے مطابق میثاقِ جمہوریت میں آئینی عدالت کا قیام ایک بنیادی نکتہ تھا، جبکہ مشترکہ کمیٹی اجلاسوں میں تمام جماعتوں نے اپنی تجاویز پیش کیں۔

ٹیگز: