Wed, September 16, 2026

مریم نواز شریف COP30 کانفرنس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں

مریم نواز شریف COP30 کانفرنس میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں

برازیل :  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عالمی ماحولیاتی کانفرنس COP30 میں شرکت کے لیے برازیل پہنچ گئیں ہیں۔ ان کے ہمراہ پنجاب کے سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر تعلیم رانا سکندر اور دیگر حکومتی شخصیات بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔

مریم نواز شریف اس کانفرنس میں پنجاب کی ماحولیاتی بہتری کے حوالے سے اپنے منصوبوں اور اقدامات پر تفصیل سے گفتگو کریں گی۔ ان کے خطاب میں پنجاب کی ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے لچک، ستھرا پنجاب، الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ اور جنگلات و جنگلی حیات کے تحفظ جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس عالمی سطح پر ماحولیاتی مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک اہم موقع ہے اور وہ اسے اپنے صوبے کی ماحولیاتی پالیسیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے استعمال کریں گی۔

کانفرنس 21 نومبر تک جاری رہے گی، جس دوران مریم نواز عالمی رہنماؤں، ماہرین اور بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گی۔

ٹیگز: