Wed, September 16, 2026

شرم الشیخ: امریکی صدر ٹرمپ غزہ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے

شرم الشیخ: امریکی صدر ٹرمپ غزہ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر پہنچ گئے

شرم الشیخ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ امن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کے روز مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کیا۔

یہ بین الاقوامی کانفرنس غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں دنیا بھر سے 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شریک ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ اور صدر السیسی اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جبکہ اس موقع پر امریکی صدر کی جانب سے پیش کردہ "غزہ امن منصوبے" پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

امن منصوبے میں قیدیوں کے تبادلے، جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، اور خطے میں بین الاقوامی نگرانی جیسے نکات شامل ہیں، جن پر شرکاء کے درمیان تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

عالمی برادری کی نظریں اس سربراہی اجلاس پر جمی ہوئی ہیں، جس سے خطے میں امن کی نئی امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں۔

ٹیگز: