Wed, September 16, 2026

شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے، اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

ریاض :وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے ہیں۔ ان کا یہ دورہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر کیا گیا ہے۔
ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

دورے کے دوران شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کی 9 ویں کانفرنس میں شریک ہوں گے اور سعودی قیادت کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں عالمی اور علاقائی امور، اقتصادی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت متوقع ہے۔
علاوہ ازیں، وزیراعظم عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کریں گے تاکہ پاکستان اور دیگر ممالک کے تعلقات مضبوط ہوں۔

ٹیگز: