Wed, September 16, 2026

ایران کے ساتھ 'بڑی ڈیل' کی تیاری، صدر ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ میں بحری بیڑا بھیجنے کا حکم

ایران کے ساتھ 'بڑی ڈیل' کی تیاری، صدر ٹرمپ کا مشرقِ وسطیٰ میں بحری بیڑا بھیجنے کا حکم

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز سجانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ تہران کے ساتھ آئندہ ہفتے اہم بات چیت شروع کی جائے گی۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ  ہمارا ہدف واضح ہے؛ ہم ایران کو کبھی جوہری طاقت بننے نہیں دیں گے۔ایران امریکہ سے ڈیل چاہتا ہے، ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں اور ابھی وقت کی کوئی کمی نہیں ہے۔
مذاکرات اپنی جگہ، لیکن امریکی مفادات کا تحفظ سب سے پہلے ہے۔ ہمارا بڑا بحری بیڑا جلد مشرقِ وسطیٰ کے پانیوں میں ہوگا۔
صدر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی حساس ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ بحری بیڑے کی روانگی کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر کمزور پوزیشن سے ہٹا کر امریکی شرائط ماننے پر مجبور کرنا ہے۔

ٹیگز: