Wed, September 16, 2026

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلاب کا خطرہ

خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں سے سیلاب کا خطرہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج سے جمعرات تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، جس کے باعث فلیش فلڈ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا کہ درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کے امکانات کو بڑھا رہا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع کو پہلے سے احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ ممکنہ خطرات سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ٹیگز: