Wed, September 16, 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، عالمی منڈیوں میں دباؤ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، عالمی منڈیوں میں دباؤ

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 9,300 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 56,200 پوائنٹس تک پہنچ گیا، تاہم انڈیکس ایک لاکھ 55,783 پوائنٹس پر پہنچتے ہی مارکیٹ ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دی گئی۔

ٹریڈنگ کے بحال ہونے کے بعد مارکیٹ میں تیزی برقرار رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 10,900 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 57,400 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہ اضافہ گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد آیا تھا، جب انڈیکس 11,015 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 46,480 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب عالمی مالیاتی منڈیاں دباؤ کا شکار ہیں۔ امریکا کی ڈاؤ جونز مارکیٹ میں تقریباً 1,000 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جاپان اور جنوبی کوریا کی سٹاک مارکیٹیں تقریباً 7 فیصد نیچے گئیں، اور بھارت کی نفٹی مارکیٹ میں تقریباً 3 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ٹیگز: