Wed, September 16, 2026

ٹرمپ پر مذاکرات میں اعتماد نہیں، جنگ کا خطرہ موجود رہتا ہے ، ملیحہ لودھی

 ٹرمپ پر مذاکرات میں اعتماد نہیں، جنگ کا خطرہ موجود رہتا ہے ، ملیحہ لودھی

اسلام آباد: سابق پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مذاکرات کے دوران اعتماد کرنا مشکل ہے کیونکہ وہ بات چیت کے ساتھ ساتھ جنگ کے امکانات کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر لودھی نے کہا کہ ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی میں کوئی بھی ملک سنجیدہ طور پر جنگ روکنے یا ثالثی کرنے کی کوشش نہیں کر رہا، جس کی وجہ صدر ٹرمپ پر اعتماد نہ ہونا ہے۔

ایئرمارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ ایران کی نئی قیادت کو ایرانی عوام کی حمایت حاصل ہوگی اور ملک میں رجیم چینج کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

وائس ایڈمرل (ر) محمد سلیم نے خبردار کیا کہ اگر ایران اور خلیجی ممالک ایک دوسرے پر حملے کرتے ہیں تو وہ اسرائیل کے منصوبے کا حصہ بن جائیں گے۔

ٹیگز: