Wed, September 16, 2026

شائستہ لودھی کی تصاویر وائرل، چہرے میں تبدیلیوں پر سرجری کی باتیں

شائستہ لودھی کی تصاویر وائرل، چہرے میں تبدیلیوں پر سرجری کی باتیں

کراچی:اداکارہ اور ٹی وی میزبان شائستہ لودھی کی نئی تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے ان پر چہرے کی پلاسٹک سرجری اور بیوٹی پراسیجرز کرانے کے الزامات عائد کر دیے۔

شائستہ لودھی، جو خود ایک ایستھیٹکس ڈاکٹر اور کلینک کی مالک ہیں، ماضی میں یہ تسلیم کر چکی ہیں کہ وہ چہرے کے حسن کو نکھارنے کے مختلف طریقے اپناتی ہیں اور اپنے کلینک میں دیگر افراد کو بھی یہ سروسز فراہم کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ان کی حالیہ تصاویر میں ہونٹ، گال اور ناک کے اطراف نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں۔ کچھ افراد نے نتائج پر تنقید کی، جبکہ کئی صارفین نے ان کی نئی شکل کو خوبصورت اور متاثرکن قرار دیا۔

شائستہ لودھی کی جانب سے تاحال ان الزامات یا تبصروں پر کوئی وضاحت یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

ٹیگز: