Wed, September 16, 2026

صدر، وزیراعظم یا فیلڈ مارشل کے خلاف مہم سازش ہے، ہم سب جانتے ہیں پیچھے کون ہے، محسن نقوی

صدر، وزیراعظم یا فیلڈ مارشل کے خلاف مہم سازش ہے، ہم سب جانتے ہیں پیچھے کون ہے، محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کے خلاف چلنے والی افواہوں اور جھوٹے بیانیے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ سب بدنیتی پر مبنی مہم ہے، اور ہم بخوبی جانتے ہیں کہ اس کے پیچھے کون لوگ ہیں، وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں اور اس کا فائدہ کس کو ہو رہا ہے۔

محسن نقوی نے واضح کیا کہ نہ تو صدر مملکت سے استعفے کا کہا گیا ہے اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے کہ آرمی چیف  صدارت سنبھالنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان اور مسلح افواج کے درمیان باہمی احترام اور اعتماد کا رشتہ قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "فیلڈ مارشل کی تمام تر توجہ صرف پاکستان کے استحکام اور بہتری پر ہے، کسی عہدے یا منصب پر نہیں۔"

محسن نقوی نے مزید کہا کہ جو لوگ اس جھوٹے بیانیے کو پھیلا رہے ہیں، وہ دراصل بیرونی دشمن ایجنسیوں کے عزائم کو تقویت دے رہے ہیں، لیکن ہم پاکستان کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لیے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ضروری ہوا۔

ٹیگز: