Wed, September 16, 2026

افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب، سابق افغان جنرل کا انکشاف

افغان طالبان اور بھارت کا گٹھ جوڑ بے نقاب، سابق افغان جنرل کا انکشاف

کابل : افغانستان کے سابق جنرل، لیفٹیننٹ جنرل سید سمیع سادات نے انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان بھارت سے مالی امداد حاصل کر کے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان بھارت سے مالی مدد لیتے ہیں، جو وہ پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروپوں جیسے ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) اور بلوچ علیحدگی پسندوں کو فراہم کرتے ہیں۔

سابق جنرل سمیع سادات نے مزید کہا کہ طالبان ان گروپوں کو فنڈنگ فراہم کرتے ہیں جو پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث ہیں۔ ان کے اس بیان نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے اس دعوے کو تقویت دی ہے کہ افغان طالبان بھارت کے ساتھ مل کر پاکستان مخالف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ انکشاف اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ افغانستان اور بھارت کے درمیان دہشت گردی کے حوالے سے ایک گٹھ جوڑ موجود ہے، جس سے پاکستان کی سیکیورٹی کی صورتحال مزید پیچیدہ ہو رہی ہے۔

سابق جنرل کا یہ بیان پاکستان کے موقف کی تائید کرتا ہے کہ خطے میں دہشت گردی افغان طالبان اور بھارت کے مشترکہ تعاون کا نتیجہ ہے۔

ٹیگز: