Wed, September 16, 2026

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا خطرناک گٹھ جوڑ بے نقاب: امریکی جریدے کے سنسنی خیز انکشافات

افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا خطرناک گٹھ جوڑ بے نقاب: امریکی جریدے کے سنسنی خیز انکشافات

واشنگٹن/کابل : ایک معتبر امریکی جریدے نے اپنی تازہ ترین تحقیقاتی رپورٹ میں افغان طالبان اور 'فتنہ الخوارج' (ٹی ٹی پی) کے درمیان موجود گہرے نظریاتی اور عسکری روابط کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان کی سرزمین فتنہ الخوارج کے لیے ایک ایسی "مضبوط ڈھال" بن چکی ہے جہاں انہیں مکمل تحفظ اور پناہ حاصل ہے۔
امریکی جریدے کی رپورٹ میں افغانستان کے اندرونی حالات اور دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان صرف تعلقات نہیں بلکہ گہرے نظریاتی روابط ہیں جو دونوں کو ایک دوسرے کا دست و بازو بناتے ہیں۔ افغانستان میں موجود محفوظ ٹھکانے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے لیے ڈھال کا کام کر رہے ہیں، جس سے انہیں سرحد پار کارروائیوں میں آسانی ہوتی ہے۔عالمی جریدے کی یہ رپورٹ پاکستان کے اس دیرینہ مؤقف کی کھلی تائید ہے کہ فتنہ الخوارج افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ رپورٹ ثابت کرتی ہے کہ پاکستان کے سیکیورٹی خدشات محض الزامات نہیں بلکہ زمینی حقائق پر مبنی ہیں۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا یہ گٹھ جوڑ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و امان کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

ٹیگز: