Wed, September 16, 2026

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا میچ آج امریکا کے خلاف ہوگا

 آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا دوسرا میچ آج امریکا کے خلاف ہوگا

کولمبو: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم آج گروپ مرحلے کا اپنا دوسرا میچ امریکا کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کولمبو میں میدان میں اتریں گی۔ میچ سے قبل قومی ٹیم نے اپنی خامیوں پر قابو پانے کے لیے کولمبو میں پریکٹس سیشن کیا۔

پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدرلینڈز کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ بھارت نے امریکا کو 29 رنز سے ہرا کر فتح حاصل کی تھی۔ آج نیدرلینڈز اور نمیبیا کے درمیان بھی ایک میچ ہوگا، اور نیوزی لینڈ اور یو اے ای کا مقابلہ بھی ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے تاکہ وہ گروپ مرحلے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرے اور ایونٹ میں آگے بڑھنے کی امیدیں قائم رکھے۔

ٹیگز: