Wed, September 16, 2026

پاکستان ، جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا چھٹا میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان ، جنوبی افریقہ کے خلاف آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا چھٹا میچ آج کھیلا جائے گا

کولمبو : پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آج آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں اپنا چھٹا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ اس وقت پاکستان کے پاس صرف 2 پوائنٹس ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

پاکستانی ٹیم کے لیے ایونٹ ابھی تک مشکل رہا ہے، کیونکہ پانچ میچز میں سے انہیں ابھی تک کوئی فتح حاصل نہیں ہو سکی۔ ان کے 2 پوائنٹس میں سے ایک بارش کی وجہ سے حاصل ہوا، جب ایک میچ منسوخ ہو گیا تھا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے اس میچ سے ایک دن قبل پریماداسا سٹیڈیم میں ٹریننگ نہیں کی، کیونکہ بارش کے باعث گراؤنڈ میں پریکٹس ممکن نہیں ہو سکی۔ تاہم، کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس کی، جس میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کی گئیں اور ساتھ ہی جم میں پاور ہٹنگ اور سکلز ڈیولپمنٹ پر بھی کام کیا گیا۔


 

ٹیگز: