Wed, September 16, 2026

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ آج، سیمی فائنل کی راہ میں اہم میچ

پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف دوسرا ٹیسٹ آج، سیمی فائنل کی راہ میں اہم میچ

کینڈی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کی ٹیم کا آج انگلینڈ کے خلاف دوسرا بڑا امتحان ہوگا۔ دونوں ٹیمیں پالی کیلے سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی اور میچ شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ اگر پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنا ہے تو انگلینڈ کو شکست دینا ضروری ہوگا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ایک میچ کے بعد پاکستان کے پاس صرف ایک پوائنٹ ہے، جبکہ انگلینڈ نے 2 پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور اس کا رن ریٹ بھی مثبت 2 اعشاریہ 55 ہے۔ اس میچ میں پاکستان کی جیت سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو مضبوط کرے گی۔

پاکستانی ٹیم نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کے لیے پریکٹس سیشن کیا جس میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔ اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مورال بہت بلند ہے اور انگلینڈ کو سخت مقابلہ دیا جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہترین سپنرز ہیں اور عثمان طارق کی باؤلنگ بھی شاندار ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف بارش کی نذر ہو گیا تھا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا۔

ٹیگز: