دہلی: ٹی 20 ورلڈکپ کے 10 ویں میچ میں نیدرلینڈز نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
نیدرلینڈز کے کپتان نے کہا کہ صبح کی اوس کی وجہ سے پچ پر سیم کی موجودگی کا امکان ہے، اور وہ اسی فائدے کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ نمیبیا کے کپتان نے کہا کہ ان کی ٹیم بھی ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنا چاہتی تھی، مگر اب وہ اپنی بیٹنگ کا بہترین مجموعہ بنانے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی یاد رہے کہ نیدرلینڈز کو ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کے ہاتھوں 3 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، جبکہ نمیبیا کی ٹیم آج اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے۔