Wed, September 16, 2026

ورلڈ کپ میں بقا کی جنگ: پاکستان کا نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ، شاہین آفریدی ڈراپ

ورلڈ کپ میں بقا کی جنگ: پاکستان کا نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ، شاہین آفریدی ڈراپ

کولمبو: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا ہے۔ سپر ایٹ مرحلے تک رسائی کے لیے پاکستان کو یہ میچ ہر صورت میں جیتنا ہے، جس کے لیے کپتان سلمان علی آغا نے ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کر دی ہیں۔
پاکستان نے آج کے میچ کے لیے اپنی بولنگ اور بیٹنگ لائن میں اہم ردوبدل کیا ہے۔سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جگہ مرزا سلمان کو شامل کیا گیا ہے۔سپنر ابرار احمد کی جگہ نوجوان جارح مزاج بلے باز خواجہ نافع کو الیون کا حصہ بنایا گیا ہے تاکہ بیٹنگ لائن کو مزید تقویت مل سکے۔
پاکستان کے لیے آج کا میچ کسی کڑی آزمائش سے کم نہیں،گرین شرٹس کو اگلے مرحلے (سپر ایٹ) میں جانے کے لیے نمیبیا کو پچھاڑنا ہوگا۔ اگر میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوتا ہے تو پاکستان ایک پوائنٹ حاصل کر کے کوالیفائی کر جائے گا۔  اگر نمیبیا نے اپ سیٹ کر دیا تو پاکستان ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گا اور امریکہ کی ٹیم سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کر لے گی۔

ٹیگز: