Wed, September 16, 2026

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم نہ ہونے پر ملتوی، آصفہ بھٹو برہم

قومی اسمبلی کا اجلاس کورم نہ ہونے پر ملتوی، آصفہ بھٹو برہم

اسلام آباد: قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا، جس پر حکومتی اتحادی پیپلزپارٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے کہا کہ کورم پورا ہونے کے باوجود اجلاس بار بار معطل کرنا پارلیمانی نظام کا مذاق ہے۔ انہوں نے اسپیکر پر الزام لگایا کہ اجلاس مؤخر کرنے کی ہدایات دی گئیں تاکہ ان کا توجہ دلاؤ نوٹس پیش نہ ہو سکے، اور اس اقدام کو چھوٹی اور سیاسی چال قرار دیا۔

ٹیگز: