Wed, September 16, 2026

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج پھر ملتوی، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری کل ہونے کا امکان

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس آج پھر ملتوی، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری کل ہونے کا امکان

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے طلب کیا گیا قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم اجلاس آج ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے شرکت کرنا تھی، جہاں نئے مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی بجٹ کا حجم اور معاشی اہداف طے کیے جانے تھے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہم اجلاس اب کل دوبارہ طلب کیے جانے کا قوی امکان ہے، جس میں سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی (APCC) کی جانب سے تجویز کردہ 4,715 ارب روپے کے مجموعی ترقیاتی بجٹ (PSDP) کی حتمی منظوری دی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ اجلاس وفاقی بجٹ کی پارلیمنٹ میں پیشی سے قبل انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ٹیگز: