Wed, September 16, 2026

ناسا کی اگست 2027 میں ہونے والے نایاب اور طویل سورج گرہن کی تصدیق

ناسا کی اگست 2027 میں ہونے والے نایاب اور طویل سورج گرہن کی تصدیق

واشنگٹن :  ناسا نے اعلان کیا ہے کہ اگست 2027 میں ایک نایاب اور طویل سورج گرہن ہوگا جو صدی میں ایک بار دیکھنے کو ملے گا۔ یہ سورج گرہن 2 اگست 2027 (پیر) کو یونیورسل ٹائم (UTC) کے مطابق شام 10 بج کر 6 منٹ پر شروع ہوگا۔

اس سورج گرہن کے دوران چاند کا سایہ شمالی افریقہ، یورپ اور مشرقِ وسطیٰ کے مختلف علاقوں سے گزرتا ہوا نظر آئے گا۔ مکمل اندھیرا مراکش، الجزائر، تیونس، اسپین، سعودی عرب، یمن، صومالیہ اور بحرِ ہند و بحرِ اوقیانوس کے علاقوں میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔

ناسا کے مطابق، یہ سورج گرہن 6 منٹ 23 سیکنڈ تک جاری رہے گا، جو اسے 1991 اور 2009 کے طویل ترین سورج گرہنوں کے بعد ایک اہم فلکیاتی واقعہ بناتا ہے۔ ماہرین فلکیات نے اسے "صدی کا سورج گرہن" قرار دیا ہے۔

چاند کے سورج کے سامنے آجانے سے سورج کی روشنی کچھ وقت کے لیے مکمل طور پر چاند کے پیچھے چھپ جائے گی، جس کے نتیجے میں سورج ایک چمکتی ہوئی "ہیرے کی انگوٹی" (Diamond Ring) کی شکل اختیار کر لے گا۔ اس دوران درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہو گی۔

فلکیاتی اداروں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ سورج گرہن کو براہ راست آنکھوں سے نہ دیکھیں اور اس کے لیے خصوصی فلٹرز یا محفوظ چشموں کا استعمال کریں، ورنہ آنکھوں کو مستقل نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ٹیگز: