اسلام آباد : محکمہ موسمیات کے مطابق، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، ساہیوال، ملتان، خانیوال، کوٹ ادو، بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند کا سامنا ہوگا، جو صبح اور رات کے اوقات میں زیادہ شدید ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ آزاد کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔
موسم کی اس تبدیلی کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، خصوصاً دھند کی صورت میں گاڑیوں کی رفتار کم رکھنے اور احتیاطی تدابیر اپنانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔