Wed, September 16, 2026

ٹیرف اب میرا "پسندیدہ لفظ" بن چکا ہے، اس سے امریکا میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں ، صدر ٹرمپ

 ٹیرف اب میرا

پنسلوانیا (10 دسمبر 2025): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپنی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا اور کہا کہ ٹیرف اب ان کا "پسندیدہ لفظ" بن چکا ہے، کیونکہ اس سے امریکا میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت کی اقدامات کی بدولت امریکی معیشت مضبوط ہوئی ہے اور بہت ساری بین الاقوامی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ٹیرف کے ذریعے حاصل ہونے والی رقم سے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے، اور پنسلوانیا میں ایک انرجی کمپنی 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جو ملکی معیشت کے لیے اہم قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے امریکا میں 4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا ہے، جس سے امریکا کی طاقت اور اثر و رسوخ میں مزید اضافہ ہوگا۔

معاشی ترقی کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے امریکا میں تیل کی قیمت دو ڈالر فی گیلن سے نیچے آچکی ہے اور محنت کش طبقے کی آمدنی دوگنا ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر بائیڈن کی حکومت نے ورکنگ کلاس کے مفادات کو نظرانداز کیا اور ان کے دور میں 2 کروڑ 50 لاکھ غیر قانونی تارکین وطن امریکا میں داخل ہوئے۔

صدر ٹرمپ نے بارڈر سکیورٹی پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کی سرحد دنیا کی سب سے سخت سرحد ہے، اور امریکا میں اس وقت "ریورس مائیگریشن" ہو رہی ہے، یعنی لوگ واپس اپنے ملک جا رہے ہیں۔

عالمی امن کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی، اور تھائی لینڈ و کمبوڈیا کے درمیان کشیدگی کا بھی خاتمہ کیا۔

ٹیگز: