Wed, September 16, 2026

یو اے ای اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری طے

یو اے ای اور امریکا کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط، اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری طے

واشنگٹن: متحدہ عرب امارات نے امریکا میں 1400 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو دس سالہ منصوبے کے تحت مختلف شعبوں میں کی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس سرمایہ کاری کے ذریعے امریکا میں ایلومینیم انڈسٹری سمیت دیگر صنعتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔ یہ اعلان اوول آفس میں امریکی صدر اور اماراتی حکام کے درمیان ملاقات کے بعد کیا گیا۔

یہ معاہدہ اس وقت طے پایا جب اماراتی قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید نے امریکی صدر سے ملاقات کی۔

مزید برآں، نائب صدر جے ڈی وینس اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان نے اماراتی وفد کے ساتھ ایک خصوصی عشائیے میں شرکت کی، جس میں یو اے ای کے سرکاری سرمایہ کاری اداروں اور بڑی کارپوریشنز کے سربراہان بھی شامل تھے۔
 

ٹیگز: