لاہور : پاکستان کی فٹبال تاریخ میں پہلی بار ایک لڑکوں کی قومی ٹیم کے ساتھ ایک خاتون کو منیجر مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے عروج سہیل بٹ کو انڈر 17 بوائز ٹیم کا منیجر تعینات کیا ہے۔
عروج سہیل بٹ اس وقت پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ آفیسر کام کر رہی ہیں اور انہیں فیفا اور ایشین فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کی جانب سے سیف گارڈنگ کی تربیت بھی حاصل ہے۔
یہ فیصلہ فیفا کی اس پالیسی کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد کھیل کے میدان میں خواتین اور مردوں دونوں کو برابر کے مواقع دینا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان انڈر 17 ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائر میں شرکت کرے گی، جہاں عروج سہیل ٹیم کے ساتھ بطور منیجر موجود ہوں گی۔