Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 ہزار روپے مہنگا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 97 ہزار 662 روپے تک جا پہنچی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2572 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 664 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھے ہیں، جہاں 30 ڈالر اضافے کے بعد سونے کی قیمت 4753 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

ٹیگز: