Wed, September 16, 2026

سونے کی قیمتوں میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں بھی اضافہ

سونے کی قیمتوں میں 3 ہزار 500 روپے کا اضافہ، عالمی مارکیٹ میں بھی اضافہ

کراچی: ملک کے مختلف حصوں میں سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 24 قیراط سونا فی تولہ 3 ہزار 500 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 10 ہزار 278 روپے پر پہنچ گیا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی نے آل سندھ صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ روز سونا 4 لاکھ 6 ہزار 778 روپے میں فروخت ہو رہا تھا جو آج مزید بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3 ہزار 890 ڈالر ہوگئی، جو پہلے 3 ہزار 855 ڈالر تھی۔

اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے تحت فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھ کر 4 ہزار 826 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 43 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 137 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.50 ڈالر بڑھ کر 47.27 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات پاکستان میں بھی واضح طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: