Wed, September 16, 2026

یورپی یونین کا فیصلہ: امریکی درآمدات پر جوابی محصولات 90 دن کے لیے معطل

یورپی یونین کا فیصلہ: امریکی درآمدات پر جوابی محصولات 90 دن کے لیے معطل

برسلز : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو 90 دن کے لیے مؤخر کرنے کے اعلان کے بعد یورپی یونین نے امریکی اشیاء پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے اپنے منصوبے کو معطل کر دیا۔

یورپی یونین نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے بعد مذاکرات کے لیے تیار ہے، لیکن اگر بات چیت کے نتائج اطمینان بخش نہ ہوئے تو جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔ ٹرمپ کے اس فیصلے کے بعد عالمی اسٹاک مارکیٹوں میں بہتری دیکھنے کو ملی، اور یورپی یونین نے اس کو عالمی معیشت کے استحکام کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔

یورپی یونین نے 20 ارب یورو مالیت کی امریکی مصنوعات پر عائد ٹیرف بھی 90 دن کے لیے معطل کر دیے ہیں، جو کہ اسٹیل اور ایلومینیم پر عائد ڈیوٹی کے جواب میں لگائے گئے تھے۔ دیگر ممالک جیسے کینیڈا اور ویتنام نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور مذاکرات کی تیاری کی ہے۔

پاکستان نے بھی اس معاملے پر واشنگٹن کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنا وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

ٹیگز: