Wed, September 16, 2026

امریکی آٹو ٹیرف کا جواب، بھارت کا WTO میں جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان

امریکی آٹو ٹیرف کا جواب، بھارت کا WTO میں جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان

نئی دہلی:بھارت نے امریکہ کی جانب سے بھارتی گاڑیوں اور آٹو پرزہ جات پر 25 فیصد درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے عالمی تجارتی تنظیم (WTO) میں باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ سے آنے والی مخصوص مصنوعات پر جوابی محصولات عائد کرے گا۔

بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ کا یہ اقدام نہ صرف عالمی تجارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، بلکہ اس سے دوطرفہ تعلقات اور بھارتی برآمدات پر بھی سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

WTO کو پیش کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، امریکہ کی جانب سے لگائی گئی نئی ڈیوٹیز کی زد میں سالانہ تقریباً 2.89 ارب ڈالر مالیت کی بھارتی برآمدات آ سکتی ہیں، جن پر امریکہ کو 723.75 ملین ڈالر کی اضافی ڈیوٹیز حاصل ہوں گی۔

بھارت کا کہنا ہے کہ اس نے بات چیت کی کوشش کی، مگر امریکہ نے مشاورت سے گریز کیا، جس پر WTO کے قوانین کے تحت بھارت کو جوابی اقدامات کا اختیار حاصل ہے۔

ٹیگز: