تہران : ایرانی صدر مسعود پیز شکیان نے امریکہ کی جانب سے ملنے والی فوجی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نہ تو اپنی جوہری کامیابیوں سے پیچھے ہٹے گا اور نہ اس پر کسی قسم کا سمجھوتا کیا جا ئے گا ۔
ایرانی صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایران کو جتنی دھمکیا ں دےگا ایران اتنا زیادہ مضبوط ہوگا ، ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں البتہ وقار اور فخر کی بنیاد ہر مذاکرات ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم جوہری بم بنانا نہیں چاہتے بلکہ ہمیں جوہری توانائی اور جوہری سائنس کی ضرورت ہے ۔