Wed, September 16, 2026

پنجاب کی 91 تحصیلوں میں 1500 الیکٹروبسیں چلانے کا فیصلہ، سروس جنوری 2027ء سے شروع ہوگی

پنجاب کی 91 تحصیلوں میں 1500 الیکٹروبسیں چلانے کا فیصلہ، سروس جنوری 2027ء سے شروع ہوگی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت صوبے میں جدید اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کا دائرہ تحصیل کی سطح تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پنجاب کی 91 تحصیلوں میں الیکٹروبس سروس جنوری 2027ء سے شروع کی جائے گی۔

 منصوبے کے تحت مختلف تحصیلوں میں مجموعی طور پر 1500 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔ ہر تحصیل کے لیے الگ الیکٹروبس ڈپو قائم کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

 تحصیل سطح کی الیکٹروبس سروس کے لیے الیکٹروبسوں کا پہلا بیج جنوری 2027ء میں لاہور پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مختلف اضلاع میں مزید الیکٹروبسیں فراہم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

 حکومت پنجاب کے مطابق الیکٹروبس سروس سے شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو مزید وسعت دینے میں بھی مدد ملے گی۔

ٹیگز: