Wed, September 16, 2026

پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک مزید وسیع کرنے کا فیصلہ، 147 تحصیلوں میں سروس شروع ہوگی

پنجاب میں الیکٹرک بسوں کا نیٹ ورک مزید وسیع کرنے کا فیصلہ، 147 تحصیلوں میں سروس شروع ہوگی

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گرین الیکٹرک بسیں صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مثبت تبدیلی لا رہی ہیں اور شہریوں کی بڑی تعداد ان سے مستفید ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت جلد پنجاب کی 147 تحصیلوں میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے، جس سے عوام کو سستی، جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم ہوں گی۔

عظمیٰ بخاری کے مطابق الیکٹرک بسوں کی ڈیمانڈ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ روزانہ لاکھوں شہری ان سہولیات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں گرین ٹریکٹرز اور الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کا عمل بھی جاری ہے تاکہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کو یقینی بنایا جا سکے۔

ٹیگز: