کیلیفورنیا:لگژری کار ساز فراری نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے سال اپنی پہلی برقی گاڑی ’ایلیٹریکا‘ متعارف کرائے گا۔ یہ گاڑی کمپنی کے جدید پلانٹ میں تیار کی جا رہی ہے جہاں بیٹری پیک اور برقی موٹرز بنائی جاتی ہیں۔
فراری نے بتایا ہے کہ 2030 تک اس کی گاڑیوں کی لائن اپ میں 40 فیصد ہائبرڈ، 40 فیصد پٹرول اور 20 فیصد مکمل الیکٹرک گاڑیاں شامل ہوں گی۔ کمپنی 2026 سے ہر سال چار نئے ماڈلز بھی متعارف کرائے گی تاکہ صارفین کی دلچسپی برقرار رکھی جا سکے۔
مزید برآں، فراری نے برانڈ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے مختلف شہروں میں فلیگ شپ اسٹورز اور ذاتی نوعیت کے ڈیزائن سینٹرز بھی کھولنے کا اعلان کیا ہے۔